اہم ترین

خالی ہاتھ آئے تھے اور خالی ہاتھ ہی جائیں گے: امیتابھ بچن کا معنی خیز بلاگ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور اس کے معنی پر گہرا غور و فکر کرتے ہوئے ایک بلاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے انسانی زندگی کے بنیادی سوالات پر سوچ بچار کی۔

اپنے بلاگ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک پورا دن خاموشی میں گزارا، خود سے سوالات کیے اور ان کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی، مگر زیادہ تر سوالات کے واضح جواب نہ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان زندگی کے کیوں اور کیسے کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ان سوالات کے حتمی جوابات آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انسان اس دنیا میں خالی ہاتھ آتا ہے اور خالی ہاتھ ہی چلا جاتا ہے، اس لیے زندگی کی حقیقت کو مکمل طور پر سمجھنا ایک مشکل عمل ہے۔

بگ بی نے لکھا کہ انسان اپنی اصل حقیقت کی تلاش میں رہتا ہے، مگر یہ تلاش کبھی ختم نہیں ہوتی کیونکہ ہر سوال کے کئی زاویے اور کئی ممکنہ راستے ہوتے ہیں۔

پاکستان