امریکی ناکہ بندی پر ایران کی خلیج فارس اور بحیرہ احمربھی بند کرنے کی دھمکی

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو وہ خلیج، بحیرہ عمان اور بحیرہ احمر میں تجارتی راستوں کو بند کر سکتا ہے، جس سے عالمی تجارت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹر خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے سربراہ علی عبدالہٰی علی آبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہ کی گئی تو ایران کی مسلح افواج کسی بھی صورت میں خلیج فارس، خلیج اومان اور بحیرہ احمر میں بحری آمد و رفت جاری نہیں رہنے دیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اس بیان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر تیل اور تجارتی سپلائی چینز متاثر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔