بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ کرکٹ نہیں بلکہ ایک انسٹاگرام لائک ہے۔
مئی 2025 میں ویرات کوہلی نے اداکارہ اونیت کور کی تصویر لائک کی تھی، جس پر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب انسٹاگرام فیڈ کلئیر کرتے وقت الگورتھم کی وجہ سے ہوا اور اس میں ان کا کوئی ارادہ شامل نہیں تھا۔
اب وہ ایک مرتبہ پھر ایک ماڈل کی تصویر لائک کرنے کی وجہ سے ٹرینڈ کررہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی نے جرمن ماڈل لجلاز کی ایک تصویر لائک کی۔ اس دعوے کو اس وقت تقویت ملی جب فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے انسٹاگرام پر اس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
ادویت نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ اور لیجلاذ ابھی تک یقین نہیں کر پا رہے کہ واقعی ویرات کوہلی نے ان کی پوسٹ لائک کی ہے۔
لیجلاز ایک جرمن ماڈل اور انفلوئنسر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خود بھی کوہلی کی بڑی فین ہیں۔ جیسے ہی یہ اسکرین شاٹ وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل دینا شروع کر دیے۔ کچھ نے اسے سچ مانا، جبکہ کچھ نے اسے ممکنہ طور پر انسٹاگرام الگورتھم کی غلطی قرار دیا۔
ابھی تک اس نئے معاملے پر کوہلی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔


