چین کے شہر شانتو میں ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے دوران گھر کی بالکونی سے دو لاکھ ہانگ کانگ ڈالر اڑادیئے۔ پھینکے گئے کرنسی نوٹس کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً 65 لاکھ روپے بنتی ہے۔
دی اسٹینڈرڈ نامی چینی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شانتو میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر خوب وائرل ہورہی ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق کثیر منزلہ رہائشی عمارت کےایک فلیٹ سے ایک خاتون نےاچانک ایک ایک ہزار ہانک کانغڈالر کے نوٹ باہر پھینکنے شروع کردیئے۔ نوٹ سڑک پر گرتے ہی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور راہگیر انہیں جمع کرنے کے لیے دوڑ پڑے۔ کچھ دیر کے لیے علاقے میں ہلچل اور افراتفری رہی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے تقریباً 1.62 لاکھ سے 2 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر تک کی رقم پھینکی۔
یہ واقعہ میاں بیوی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا، تاہم اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جو بھی رقم انہوں نے اٹھائی ہے وہ واپس جمع کرائیں، اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔


