پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز کو شکست: قلندر ٹاپ4 میں شامل

پاکستان سپر لیگ کے 30 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 197 رنز بنائے

فخرزمان نے 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی شاندار باری کھیلی. چارتھ اسالنکا 31رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کے خلیل احمد نے 2، ابرار احمد ، بریٹ ہمپٹن اور عثمان طارق کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 198رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوور میں7 وکٹ پر 188رنز بنا سکی۔ رائلی روسو62 ، شامل حسین53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے حارث روف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی، سکندر رضا ، عبید شاہ ، اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔