اہم ترین

ہر جنگ اکیلے لڑنی پڑتی ہے اصل طاقت آپ خود ہیں: امیتابھ بچن کا جذباتی ہپیغام

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں زندگی، تنہائی اور اندرونی طاقت کے حوالے سے نہایت گہری اور اثر انگیز باتیں شیئر کیں۔

سوشل میدیا پر جاری اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، انسان کو آخرکار خود ہی ان کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دوسروں کی رائے اور مشورے مددگار تو ہو سکتے ہیں، لیکن ان پر عمل کرنا صرف انسان کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے۔

بگ بی کے مطابق انسان جو سوچتا، محسوس کرتا اور حاصل کرتا ہے، وہی اس کی اصل پہچان ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہی سب کچھ ہیں، اور آخر میں صرف آپ ہی معنی رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خیالات کو مزید گہرائی دینے کے لیے برطانوی نژاد مفکر ایلن واٹس کے قول کا حوالہ بھی دیا، جس کے مطابق ہر انسان اپنے اندر ایک مکمل کائنات رکھتا ہے، جو خیالات، یادوں اور امکانات سے بھرپور ہوتی ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ انسان کے اندر ایک ایسی پوشیدہ طاقت اور برداشت ہوتی ہے جو اسے مشکل ترین حالات سے نکال سکتی ہے، اور یہی جستجو اسے نئی راہوں کی تلاش پر مجبور کرتی ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے مداحوں کو نصیحت کی کہ اپنی اندرونی طاقت کو پہچانیں اور اسے سنبھال کر رکھیں، کیونکہ یہی طاقت وقتِ ضرورت انسان کی سب سے بڑی محافظ ثابت ہوتی ہے۔

پاکستان