بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلامن خاننہ صرف اپنی فلموں بلکہ شاہانہ طرزِ زندگی اور اربوں کی دولت کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ اب دونوں اداکاروں کی مجموعی دولت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے امیر ترین ستاروں میں شامل ہیں۔ ہورون گلوبل رچ لسٹ 2026 کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 1.3 ارب ڈالر ہے۔
شاہ رخ خان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹر ٹینمنٹ ، وی ایف ایکس بزنس، فلموں کی فیس، منافع میں حصہ داری اور بڑے برانڈز کی تشہیر ہیں۔ وہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرزکے شریک مالک بھی ہیں۔
ممبئی میں ان کا مشہور بنگلہ “منت” بھی ان کی شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے، جبکہ دبئی اور لندن میں بھی ان کی مہنگی جائیدادیں موجود ہیں۔
دوسری جانب سلامن خانکی مجموعی دولت تقریباً 3 ہزار 225 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ سلمان خان فلموں کیلئے 100 کروڑ روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں، جبکہ ٹی وی شو بگ باس ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایک سیزن سے 150 سے 250 کروڑ روپے تک کماتے ہیں، جبکہ برانڈ اینڈورسمنٹ سے بھی سالانہ سینکڑوں کروڑ روپے حاصل کرتے ہیں۔
سلمان خان کے پاس ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع مشہور “گلیکسی اپارٹمنٹ” اور پنوَیل فارم ہاؤس سمیت متعدد قیمتی جائیدادیں بھی موجود ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی دولت کے اعتبار سے شاہ رخ خان اس وقت سلامن خانسے کہیں زیادہ امیر سمجھے جاتے ہیں اور بالی ووڈ کے سب سے دولت مند اداکاروں میں سرفہرست ہیں۔


