پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی حالیہ تعطیلات کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مختصر وقت میں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
تصاویر میں سجل علی رنگ برنگے ٹائی اینڈ ڈائی سلیولیس میکسی ڈریس میں نظر آئیں، جس میں نیلے، پیلے، میجنٹا اور سفید رنگوں کا خوبصورت امتزاج نمایاں تھا۔ اداکارہ نے اپنے ساحلی انداز کو لیئرز نیکلیس، سنہری ہُوپ بالیوں، اینکلٹ اور اوول طرز کے سن گلاسز سے مکمل کیا، جبکہ ہوا میں بکھرے بال ان کے بیچ لک کو مزید دلکش بنا رہے تھے۔
دلکش ساحلی مناظر کے درمیان لی گئی ان تصاویر میں سنہری ریت، نیلگوں سمندر، سرسبز پہاڑیاں اور چٹانی پس منظر نمایاں ہیں۔ مختلف تصاویر میں سجل علی کو ننگے پاؤں ساحل پر چہل قدمی کرتے، سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے، ریت پر بیٹھے اور مختلف انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردِعمل کا اظہار کیا۔ متعدد مداحوں نے ان کے سادہ مگر دلکش انداز، لباس کے انتخاب اور قدرتی خوبصورتی کو سراہا، جبکہ کئی صارفین نے اسے سجل علی کے یادگار ساحلی فوٹو شوٹس میں سے ایک قرار دیا۔










