اہم ترین

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاریاں

فرانس کی پارلیمنٹ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بل پر ووٹنگ متوقع ہے۔ یہ اقدام دنیا بھر میں بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 سے زائد ممالک بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی یا سخت قوانین متعارف کرا چکے ہیں۔ آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی نافذ ہو چکی ہے، جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بھی کم عمر صارفین کے لیے پابندیاں عائد کی ہیں۔

چین میں 2019 سے نابالغوں کے انٹرنیٹ استعمال کو محدود کرنے کا نظام موجود ہے، جہاں آن لائن گیمنگ، سوشل میڈیا اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے وقت اور رسائی پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

یورپی یونین میں بھی 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی اور 13 سے 18 سال تک مرحلہ وار رسائی کی تجاویز زیر غور ہیں۔ برطانیہ، ناروے، کینیڈا، جرمنی اور دیگر ممالک بھی کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کو آن لائن نقصان دہ مواد، ذہنی دباؤ اور ڈیجیٹل خطرات سے بچانے کے لیے اہم قدم ہوگا۔

پاکستان