اہم ترین

سہیل خان کا حوصلہ بڑھانے سلمان خان کی او ٹی ٹی رئیلٹی شو الائنس میں انٹری

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے مقبول او ٹی ٹی رئیلٹی شو ’الائنس‘ میں شرکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جہاں وہ اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انٹری دینے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان اس وقت پرائم ویڈیو کے رئیلٹی شو ’الائنس‘ کا حصہ ہیں، جہاں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف کنٹسٹنٹس کے اہلِ خانہ اور قریبی افراد انہیں سپورٹ کرنے شو میں پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیو بھی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے شامل ہوئی تھیں اور انہیں سپورٹ کرتی نظر آئیں، تاہم وہ اب شو سے باہر ہو چکی ہیں۔ سیما کے جانے کے بعد سہیل خان جذباتی دکھائی دیے، جس کے بعد سلمان خان کی آمد کو ان کے حوصلے میں اضافے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کی موجودگی نہ صرف سہیل خان کے لیے اہم ہوگی بلکہ شو کی مقبولیت میں بھی اضافہ کر سکتی ہے، کیونکہ سلمان خان کی بڑی فین فالوئنگ رئیلٹی شوز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

الائنس کا آغاز 26 جون کو ہوا تھا اور یہ شو پرائم ویڈیو پر مسلسل توجہ حاصل کر رہا ہے۔ شو کی میزبانی کنال کھیمو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شو میں حالیہ ایلیمینیشن کے دوران کوشل ٹنڈن کو سیما سجدیو اور ڈیزی شاہ میں سے ایک امیدوار کو باہر کرنا تھا۔ سیما نے خود شو چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی، جس کے بعد انہیں ایلیمینیٹ کر دیا گیا۔ روانگی سے قبل سیما نے سہیل خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں اور کسی دباؤ میں نہ آئیں۔

پاکستان