اہم ترین

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں سنچری میکر شان مسعود دوسرے میچ سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق شان مسعود کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر چوٹ لگی تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسکین اور تفصیلی طبی معائنے کے بعد شان مسعود اس وقت پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔

پی سی بی کے مطابق 19 اگست سے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود کی شرکت کا انحصار ان کی صحت یابی اور آئندہ طبی معائنے کی رپورٹ پر ہوگا۔

بورڈ نے مزید واضح کیا ہے کہ اگرچہ شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ان کی بحالی کا عمل ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں جاری رہے گا۔

پاکستان