اہم ترین

محمد نواز کے برے دن: پابندی کے بعد انگلی فریکچر، نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔

محمد نواز ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ 12 اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے ان کی دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی۔

پی سی بی کے سپورٹس سائنس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو محمد نواز کے اسکینز کروائے، جس کے بعد انہیں کم از کم تین ہفتوں کے لیے ایکشن سے باہر قرار دیا گیا ہے۔

محمد نواز کو دو ہفتے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کی انجری کا مزید جائزہ اور بحالی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان