عمران ہاشمی کی فلم آواراپن 2 نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا، تاہم تیسرے روز فلم کی کمائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ پن نے پہلے روز 22 کروڑ روپے، دوسرے روز 33.75 کروڑ جبکہ تیسرے روز 26 کروڑ روپے کمائے۔ یوں تین دن میں فلم کا نیٹ انڈیا کلیکشن 81.75 کروڑ روپے جبکہ گراس کلیکشن 98.10 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
بیرون ملک فلم نے اب تک تقریباً 12 کروڑ روپے کمائے ہیں، جس کے بعد آواراپن 2 کا مجموعی عالمی بزنس 110.10 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔
تیسرے روز فلم کی کمائی میں دوسرے دن کے مقابلے میں تقریباً 8 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی، تاہم اس کے باوجود فلم نے پہلے ہی ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا عالمی بزنس کرکے عمران ہاشمی کے لیے ایک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
فلم کو سنی دیول کی بٹوارا 1947 سے بھی مقابلہ درپیش تھا، تاہم ابتدائی ویک اینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق آواراپن 2 نے باکس آفس پر اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔











