اہم ترین

اداکارہ میرا پر گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد : سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں

اداکارہ میرا کی ایک مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام آئی ہے جس میں وہ اپنی گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع میرا کی رہائش گاہ کی چند فوٹینز سامنے آئین ہیں جن میں وہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتہ دیکھی جاسکتی ہیں

متاثرہ گھریلو ملازمہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ میرا مبینہ طور پر روزمرہ امور کے دوران ان پر شدید تشدد کرتی رہی ہیں۔ متاثرہ ملازمہ نے اربابِ اختیار اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا اورگھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، گھریلو ملازمہ نے معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہونے کی تصدیق کی تھی، ملازمہ نے اداکارہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بھی بیان بھی ریکارڈ کرایا، ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان کو پولیس ریکارڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے

پاکستان