اہم ترین

پاکستان کا سری لنکا اور انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے ٹرائی سیریز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیمیں 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک پاکستان میں مختلف سیریز کھیلیں گی۔

پی سی بی کے جاری اعلامیئے کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ٹرائی سیریز کے بعد سری لنکا اسلام آباد میں 4 سے 6 نومبر تک تین روزہ میچ کھیلے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 9 سے 13 نومبر راولپنڈی اور 17 سے 21 نومبر لاہور میں ہوں گے۔ یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

پاکستان