پاکستان کے لیے دو اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کر دی ہے، جبکہ ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔
موڈیز کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری کو پاکستان کی معیشت، مالیاتی صورتحال اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ بی 3 ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ریٹنگ میں بہتری سے عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہونے اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک رسائی بہتر ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ موڈیز کا یہ فیصلہ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کے اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔











