پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل صارفین کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ری چارج کیے گئے بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام موبائل آپریٹرز کے پری پیڈ ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن ہوگی۔
(Cont’d): Furthermore, any expired balance shall automatically be reinstated and become usable upon performing a subsequent recharge during the active life of the SIM as per Telecom Consumers Protection Regulations.
— PTA (@PTAofficialpk) August 27, 2026
PTA remains committed to protecting consumer rights, promoting… pic.twitter.com/9f6b6PKUKk
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
اتھارٹی کے مطابق اگر بیلنس کی مقررہ میعاد ختم ہوجائے، تاہم سم ابھی قابلِ استعمال ہو، تو صارف کی جانب سے دوبارہ ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا اور اسے استعمال کیا جاسکے گا۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد موبائل صارفین کے حقوق کا تحفظ، منصفانہ کاروباری ماحول کا فروغ اور ملک کے ٹیلی کمیونی کیشن شعبے میں جدت کو فروغ دینا ہے۔










