نیشین: جاپان کے شہر نیشین میں جاری ایشین گیمز مینز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش نے سارا مزہ خراب کر دیا ہے۔ چاروں کوارٹر فائنل ایک بھی گیند ہوئے بغیر بارش کی نذر ہو گئے، جس کے بعد پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
کرک انفو کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان بمقابلہ بھارت سمیت کوئی بھی کوارٹر فائنل نہ ہو سکا۔ ٹورنامنٹ رولز کے تحت پری سیڈڈ ٹیموں کو سیمی فائنل میں جانے کا موقع مل گیا۔
ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلا دیش جب کہ دوسرے میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے
ہفتے کو ہونے والے میڈل میچز (تیسری پوزیشن اور فائنل) بھی نیشین میں ہی کھیلے جائیں گے۔
جمعرات کو بھی بارش کا خطرہ ہے لیکن ہفتے کو موسم صاف رہنے کی پیشگوئی ہے۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی گیند نہیں کھیلی! جبکہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ ایک جیت، ایک ہار اور ایک واش آؤٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
آرگنائزرز کے مطابق اگر سیمی فائنل ٹائی ہوا تو سپر اوور سے فیصلہ ہوگا۔ اگر موسم کی وجہ سے میچ یا سپر اوور بھی نہ ہو سکا تو زیادہ سیڈنگ والی ٹیم فائنل میں چلی جائے گی۔ یعنی پاکستان اور بھارت کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ اپنے میچز میں ہائیر سیڈ ہیں۔اگر فائنل بارش کی نذر ہوا تو دونوں ٹیمیں گولڈ میڈل شیئر کریں گی۔


