بالی ووڈ ادکار ڈینو موریا 65 کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملے میں گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا کو برساتی ندی کی صفائی کے سرکاری منصوبے میں 65 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے کسی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مٹھی ندی ممبئی کے اہم نکاسی آب کے نظام کا حصہ ہے اور شہر میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کم کرنے کے لیے اس کی صفائی اور گاد نکالنے کا کام اہم سمجھا جاتا ہے۔

ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے مٹھی ریور ڈی سلٹنگ اسکیم مبینہ 65 کروڑ 54 لاکھ بھارتی روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔

ای او ڈبلیو نے ڈینو موریا سے ان کے باندرہ میں واقع گھر پر تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جس کے بعد انہیں تحویل میں لیا گیا۔

یہ مقدمہ ممبئی کی مٹھی ندی سے گاد نکالنے اور اس کی بحالی کے لیے دیے گئے شہری ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں، مشکوک ادائیگیوں، آلات کے کرائے میں مبینہ اضافے اور ٹھیکوں کے عمل میں خلاف ورزیوں سے متعلق ہے۔

تحقیقات میں بالخصوص ٹھیکیداروں، درمیانی کردار ادا کرنے والے افراد اور بلدیاتی افسران کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اقتصادی جرائم ونگ کی تحقیقات کے دوران ڈینو موریا اور ان کے بھائی شانتونو موریا کے رابطوں اور بعض مالی معاملات کو بھی جانچ کے دائرے میں لایا گیا۔ پولیس نے اس سے قبل بھی دونوں بھائیوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ڈینو موریا کے نام کا تعلق کتن کدم سمیت کیس میں زیر تفتیش افراد سے سامنے آنے والے رابطوں سے جوڑا گیا۔ کدم کو 2025 میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس اس بات کی بھی چھان بین کر رہی ہے کہ مختلف کے سامنے نہیں آئے۔

مئی 2025 میں ای او ڈبلیو نے ڈینو اور ان کے بھائی شانتونو موریا سے کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے بعد انفورسمنٹ ڈ کمپنیوں اور افراد کے درمیان رقم کی منتقلی اور شہری ٹھیکوں کے حصول کا آپس میں کیا تعلق تھا۔

تحقیقات میں یو بی او رائیڈز نامی کمپنی بھی سامنے آئی، جس میں ڈینو موریا کے بھائی ڈائریکٹر ہیں۔

پولیس کے مطابق اس کمپنی کو مبینہ طور پر 18 لاکھ بھارتی روپے منتقل کیے گئے تھے اور یہ رقم کتن کدم سے منسلک بتائی گئی ہے۔ تفتیش کاروں نے یہ بھی دیکھا کہ یو بی او رائیڈز اور کدم سے وابستہ ووڈر انڈیز ایل ایل پی کا دفتر ممبئی کے علاقے ورلی میں ایک ہی مقام پر واقع تھا۔