بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ اور فلمساز کرن راؤ نے نئی نسل کے رشتوں اور بدلتے معاشرتی رویوں پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
اپنی نئی ویب سیریز لسٹ اسٹوریز 3 کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں کرن راؤ نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو رشتوں میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ حوالے سے معاشرے کی توقعات اور حدود زیادہ واضح تھیں، جبکہ آج نوجوان اپنے آزادی حاصل ہے۔
کرن راؤ کے مطابق ماضی میں سنجیدہ رشتوں کے حوالے سے معاشرے کی توقعات اور حدود زیادہ واضح تھیں، جبکہ آج نوجوان اپنے جذبات اور تعلقات کا اظہار زیادہ آزادی سے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ شادی کے بغیر بھی گہرے اور سنجیدہ جذباتی و جسمانی تعلقات میں رہتے ہیں۔جب کہ ماضی میں جسمانی اور جذباتی قربت کو زیادہ تر شادی کے ساتھ جوڑا جاتا تھا، لیکن موجودہ نسل کے تعلقات کا انداز اظہار کا عنصر زیادہ نمایاں ہے، اسی لیے کہانیوں میں بھی نوجوانوں کے بدلتے تجربات اور سوچ کو جگہ مل رہی ہے
کرن راؤ نے مزید کہا کہ نئی نسل کے رشتوں میں آزادی اور خود اظہار کا عنصر زیادہ نمایاں ہے، اسی لیے کہانیوں میں بھی نوجوانوں کے بدلتے تجربات اور سوچ کو جگہ ملنی چاہیے۔


