آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی! جیا علی کی تنقید پر ہانیہ کا بھی ان ہی الفاظ میں جواب

سابق سپر ماڈل و اداکارہ جیا علی اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سپر اسٹار ہانیہ عامر پر سخت تنقید کر کے خبروں میں آگئیں۔

ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں اور ان کا بے باک انداز اکثر خبروں میں رہتا ہے۔ ایسا ہی گزشتہ روز ایک بات پھر ہوا ہے۔

جیا علی نے نجی ٹی وی کے شو پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کی تھی۔ گفتگو کے دوران ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے ایک کو چننے کا کہا گیا۔

جیا نے ہانیہ کو چنا لیکن ساتھ ہی سخت ریمارکس دیے کہ ہانیہ اب بہت آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی ہے، اسے اپنی حد پتہ ہونی چاہیے۔

جیا کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر پاکستان کا چہرہ ہیں، ایک بڑی اسٹار ہیں، اس لیے ان کے مقام کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے، انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔

تنقید وائرل ہوتے ہی ہانیہ عامر نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں انسٹاگرام پر جواب دیا اور لکھا آؤٹ آف کنٹرول شٹ۔

ہانیہ کے اس طنزیہ کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا دو حصوں میں بٹ گیا۔

ہانیہ کے مداح جیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین جیا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بڑے سٹار کو محتاط رہنا چاہیے۔