لزبن: پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری مستقبل کی نسل کو سونپ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ وہ پرتگال کی قومی ٹیم کو الوداع کہیں۔
رونالڈو نے اعلان کیا کہ نومبر کے انٹرنیشنل بریک کے بعد وہ پرتگال کی قومی ٹیم کی مشہور جرسی نمبر 7 بھی واپس کردیں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے 234 میچز کھیلے اور 146 گول اسکور کیے۔ وہ مردوں کے انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
رونالڈو نے 2016 میں پرتگال کو یورپیئن چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ 2019 اور 2025 میں یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے تک عالمی فٹبال پر راج کرنے والے رونالڈو کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام فٹبال کے ایک یادگار باب کا اختتام قرار دیا جارہا ہے۔
انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کا مطلب کلب فٹبال سے ریٹائرمنٹ نہیں ہے، رونالڈو اپنے کلب کیریئر کے مستقبل سے متعلق الگ فیصلہ کرسکتے ہیں۔


