کینیڈا نے آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
کینیڈا 2026 کے مردوں کے T20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 13ویں ٹیم بن گئی ہے، جو بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا،
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لئے امریکہ کے علاقائی کوالیفائنگ فائنلز میں کینیڈا نے باہاماس کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ کینیڈا کی چار ٹیموں کے ایونٹ میں پانچویں مسلسل فتح تھی ۔ اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی کینیڈا نے آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
کینیڈا مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی کے ٹی 20 میگا ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ اس سے قبل کینیڈا نے 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا میزبان بھارت ہے لیکن پاکستان اپنے تمما میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گے۔ دونوں میزبال ملکوں کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز کے ٹکٹ کنفرم ہیں۔ اور کینیڈا 13 ٹیم بن گئی ہے۔
سات مزید ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ جن میں سے 2 کا تعلق یورپ، افریقا سے 2 اور ایشیا سے 3 ٹیمیں آئیں گی۔