اہم ترین

رے بین کے بعد میٹا کا اوکلے کے ساتھ اشتراک؛ زبردست اے آئی گلاسز متعارف

میٹا نے اسپورٹس پرفارمنس آلات بنانے والی کمپنی اوکلے کے ساتھ مل کر اپنی نئی اسمارٹ چشموں کی جوڑی کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کی پہلی مصنوعات پراڈکٹ کو اوکلے میٹا ایچ ایس ٹی این کا نام دیا گیا ہے، جو اوکلے کے ایچ ایس ٹی این طرز کی عینک کو میٹا کی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر پیش کرتی ہے۔

اوکلے میٹا چشموں کے پہلے ماڈل اوکلے میٹا ایچ ایس ٹی این کی قیمت 499 ڈالر (تقریباًایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ یہ ایک محدود ایڈیشن ماڈل کے طور پر دستیاب ہے جسے خریدار 11 جولائی سے پہلے آرڈر کر سکیں گے۔

اوکلے میٹا اسمارٹ گلاسز امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ، فرانس، اٹلی، اسپین، آسٹریا، بیلجیم، آسٹریلیا، جرمنی، سویڈن، ناروے، فن لینڈ، اور ڈنمارک میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان کی دستیابی کو اس سال کے آخر میں بھارت، میکسیکو، اور متحدہ عرب امارات جیسے نئے بازاروں تک بڑھایا جائے گا۔

یہ اسمارٹ چشمے صوتی (آواز)کے احکامات پر عمل کر سکتا ہے۔ رےبین میٹا چشموں کی طرح اوکلے میٹا ایچ ایس ٹی این بھی مختصر ویڈیو کلپس بنا سکتی ہے لیکن اس کی ریزولوشن 3K میں بہتر ہے اور یہ ایک چارج پر زیادہ دیر تک کام کر سکتی ہے۔

یہ محدود ایڈیشن ماڈل سنہری رنگ اور سونے کے 24 کے پرزم پولر لینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

رے بین میٹا چشموں کی طرح اوکلی میٹا چشمے بھی ایک 12 میگا پکسل کیمرے سے لیس ہیں جو ویڈیو ریکارڈنگ کی حمایت کے لیے 3K ریزولوشن تک اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ کیمرہ اور ایل ای ڈی لائٹ فریم کے دونوں طرف رکھی گئی ہے۔

پاکستان