دنیا بھر کے جدید طیاروں کے درمیان، بھارت کا ’’فخر‘‘ کہلانے والا تیجس جنگی طیارہ اپنی ڈیمونسٹریشن کے دوران زمین کے اتنا قریب آیا کہ آخرکار وہیں پارک ہو گیا۔ بھارتی حکام نے اسے ’’پلانڈ ہارڈ لینڈنگ‘‘ قرار دیا، جبکہ عینی شاہدین اسے سیدھا سیدھا کریش کہہ رہے ہیں۔
حادثے کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی ہلچل مچ گئی ہے، جہاں کچھ اینکرز نے طیارے کے تباہ ہونے کی ذمہ داری ہوا کی رفتار، کششِ ثقل اور پاکستان کی نظر پر ڈالی ہے۔
ایئر شو میں شریک ایک عرب آفیشل نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ہم سمجھ رہے تھے بھارت کچھ نیا دکھائے گا… مگر انہوں نے وہی دکھایا جو اکثر دکھاتے ہیں۔
#Tejas aircraft crashed while a low altitude maneuver at Dubai Air Show.
— CJ (Citizen Journalist 🇮🇳 My Bharat My Family) (@CitizenJournoIN) November 21, 2025
No visuals of ejection detected. Praying for Pilot's safety.🙏 pic.twitter.com/Z2RHeq3jUm
بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ اچانک نیچے آیا کیونکہ وہ ناظرین کو چونکانےکے لئے انتہائی نیچےآناچاہتاتھا۔ کچھ کا دعویٰ ہے کہ طیارہ اپنی کارکردگی سے خود اتنا شرمندہ تھا کہ آسمان پر واپس جانا گوارا نہ کیا۔
حادثے کے بعد ایمرجنسی ٹیموں نے فوراً جگہ خالی کروا لی، جبکہ بھارتی ٹیم نے طیارے کے ملبے کو لپیٹ کر ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ کا اسٹکر اچھی طرح چھپا دیا۔
واقعے کےبعدسعشمل میڈیا میں بھی میمز کی بہار آگئی۔ کسی نے کہا کہ ایئر شو میں شامل دوسری عالمی کمپنیاں اپنے ہتھیار دکھانے آئے تھے، بھارت نے شو میں ہی ہتھیار ڈال دیے۔ۤ
بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ایئر شو میں وہ نئے ماڈل کے ساتھ آئیں گے، بشرطیکہ یہ والا واپس لیبارٹری پہنچ سکے
تیجس کا گرنا پہلا واقعہ نہیں چند روز قبل بھارت کےا یک طیارے سے آئل ہی لیک کرگیا تھا۔











