روس نے یوکرین کو کہا ہے کہ اگر اس نے فوراﹰ امن مذاکرات شروع نہ کئے تو وہ اپنے مزید علاقے کھو دے گا۔
جرمن نیوز ویب سائیٹ کے مطابق روسی ایوان صدر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو روس کے ساتھ ابھی اور اسی وقت مذاکرات شروع کر دینا چاہییں، ورنہ اسے اس جنگ میں مزید علاقے کھو دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کو امریکہ کی طرف سے جنگ کے خاتمے کے لیے بھیجا گیا امن منصوبہ مل گیا ہے۔ ان کے ملک کی مسلح افواج کی متاثر کن کارکردگی سے زیلنسکی کو اس بات کا قائل ہو جانا چاہیے کہ مذاکرات شروع کر دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کو فیصلہ کرنے کی آزادی کا وقتتیزی سےختم ہورہا ہے۔ کیونکہ روسی فوج نے اپنی پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لیے جو کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، ان کے نتیجے میں یوکرین اپنے مزید علاقے کھوتا جا ریا ہے۔
روس کی طرف سے یہ بات ایک ایسے وقت پر کہی گئی ہے، جب امریکا نے ایک ایسی امن تجویز یوکرین کو بھیجی ہے، جس میں روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے کئی مطالبات مان لیے گئے ہیں۔











