اہم ترین

آسٹریلیا دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا: پاکستان نے 7 سال بعد سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں بھی آسٹریلیا کو ہراکر3 میچز کی سیریز اپنےنام کرلیا۔

لاہور میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 108 رنزہی بناسکی۔

پاکستان کی بیٹنگ

صائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ فرحان دوسرے ہی اوور میں 17 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے کینگرو بولرز کی دھلائی شروع کردی۔

پاکستان کا چھٹے اوور میں اسکور 72 رنز ہی پہنچا تھاکہ صائم ایوب آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ بابر اعثم مسلسل دوسرے ون ڈے میںبھی ناکام ہوئے۔ وہ 5 گیندوں پر2 رنز ہی بناسکے۔

سلمان علی آغا نے اپنیتباہ کن بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اور عثمان خان کے ساتھ مل کر اسکور 125 تک پہنچایا۔ سلمان علی آغا نے 40 گیندوں پر 76 رنز کی باری کھیلی۔ 188 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 53 رنز بنائے۔

شاداب خان 20گیندوں پر 28 جب کہ محمدنواز 3 گیندوں پر 9رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلوی بیٹنگ ناکام

پاکستانی بولرز نے 199 رنزکےہدف کےتعاقب کرنے والے آسٹریلوی بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچادیا۔

کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ 22 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔اگلے ہی اوور میں جوش انگلس بھی آؤٹ ہوگئے جبکہ میٹ رنشا اور کوپر کوننولے بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔

کیمرون گرین نے بیٹنگ کو کچھ سہارا دیا مگر گیارہویں اوور میں وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس طرح پوری آسٹریلوی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز پر ہی سمٹ گئی۔

اس طرح ناصرف پاکستان نے 7سال بعد آسٹریلیا کے خلاف تی 20 سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان