آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی پاکستان آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے بعد ہونی تھی۔
کٹ کی رونمائی کی منسوخی کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔
پاکستان کی ورلڈ کپ میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو متوقع ہے۔ بورڈ اس معاملے میں تمام داخلی اور خارجی پہلوؤں پر غور کر رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے مفاد میں درست فیصلہ کیا جا سکے۔
اس صورتحال کے باعث کرکٹ شائقین اور کھلاڑی دونوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام تیاریوں کا انحصار اس فیصلہ پر ہے۔











