اہم ترین

کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے دوسرے پروگرام کے لئے کپل شرما شو چھوڑ دیا

بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے کامیڈی شوز کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ کپل شرما کے نیٹ فلکس شو کے ایک اہم ایپی سوڈ میں اس بار کرشنا ابھیشیک نظر نہیں آئیں گے—اور وجہ کسی ناراضی نہیں بلکہ سخت پروفیشنل مجبوری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور، ترپتی ڈمری اور مشہور ہدایتکار وشال بھردواج کپل شرما کے شو میں اپنی آنے والی فلم ’او رومیو‘ کی تشہیر کے لیے پہنچنے والے تھے۔ مگر اسی دوران کرشنا ابھیشیک کے دو بڑے شوز کی شوٹنگ تاریخیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ایک طرف کرشنا کلرز ٹی وی کے سپرہٹ شو ‘لافٹر شیف سیزن 3’ کا اہم چہرہ ہیں، جبکہ دوسری طرف وہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں اپنی شاندار مِمکری اور طنزیہ انداز سے جان ڈال دیتے ہیں۔ شوٹنگ کلاش کے باعث کرشنا کو ایک مشکل مگر پروفیشنل فیصلہ لینا پڑا۔

بالآخر کرشنا نے اپنے پہلے سے طے شدہ وعدے کو نبھاتے ہوئے کپل شرما کے شو کا وہ خاص قسط چھوڑ دی اور ‘لافٹر شیف’ کو ترجیح دی۔

کرشنا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل اور کرشنا کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ محض مصروفیات کا ٹکراؤ تھا، نہ کہ کسی قسم کی ان بن۔

پاکستان