اہم ترین

پاک بھارت میچ کرکٹ کی جان ہے : سنیل شیٹی کی منتیں

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹی بھی میدان میں آ گئے اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلے کی بھرپور حمایت کر دی۔

سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کرکٹ کی اصل خوبصورتی ہے اور دنیا بھر کے شائقین اس مقابلے کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کولمبو میں دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں

اداکار کے مطابق پاکستان اور بھارت کی کرکٹ رقابت وہی مقام رکھتی ہے جو ایشز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو حاصل ہے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ ایسی روایتی دشمنی ہی کھیل کو زندہ رکھتی ہے اور پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلنا چاہیے تاکہ کرکٹ کا حسن برقرار رہے۔

پاکستان