اہم ترین

کرکٹ جیت گئی، شاہد آفریدی کا حکومتی فیصلے کا خیرمقدم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے کے فیصلے کو کرکٹ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کھیل کا اصل جذبہ غالب آ گیا ہے۔

ایکس پر ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت نے ایک ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تقدس کی حفاظت کی ہے اور عالمی سطح پر کھیل کے تسلسل اور استحکام کو یقینی بنایا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کو ہمیشہ سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے اور پاکستان کا یہ فیصلہ نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ کے مفاد میں بھی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے دنیا کو ایک مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان کھیل اور کھیلوں کی روایات کا احترام کرتا ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے اور عالمی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

پاکستان