اہم ترین

عظیم ترین امریکی موجددین کی فہرست: ایلون مسک کا پہلا نمبر

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے نام ایلون مسک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ معروف عالمی میگزین فوربز نے امریکا کے عظیم ترین موجددین (چیزیں اور ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والے )کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ایلون مسک کو امریکہ کا نمبر 1 انوویٹر قرار دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کو ان کے جرات مندانہ فیصلوں، بڑے خوابوں اور جدید ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔

ٹیسلا، اسپیس ایکس، نیورالنک اور ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں کے ذریعے انہوں نے نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں بلکہ خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بھی انقلاب برپا کیا۔

ایلون مسک کیوں کہلاتے ہیں ریئل لائف آئرن مین

ایلون مسک کو اکثر ریئل لائف ٹونی اسٹارک (آئرن مین) کہا جاتا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کو عام لوگوں تک پہنچانا، انسانوں کو خلا میں لے جانے کا خواب اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مسلسل سرمایہ کاری ہی وہ وجوہات ہیں جنہوں نے انہیں دیگر کاروباری شخصیات سے منفرد بنا دیا ہے۔

فوربز کے مطابق، یہی وژن اور رسک لینے کی صلاحیت ایلون مسک کو امریکہ کا سب سے بڑا انوویٹر بناتی ہے۔

فوربز کی ٹاپ 10 انوویٹرز کی فہرست

فوربز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سب سےاوپر ہیں ایلون مسک، اس کے بعد جیف بیزوس، بل گیٹس اور جارج لوکاس۔

ٹاپ 10انوینٹرز کی لسٹ میں پانچواں نمبر جینسن ہوانگ، چھٹا سیم آلٹ مین اور ساتواں نمبر فل نائٹ کا ہے۔

مارٹن روتھبلاٹ، ٹیڈ ٹرنر اور ونود کھوسلا بالترتیب آٹھویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

یہ تمام شخصیات اپنے اپنے شعبوں میں نئی سوچ، جدت اور رسک لینے کی جرات کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ کسی نے ای کامرس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا تو کسی نے فلم، سافٹ ویئر اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کو نیا وژن دیا۔

فوربز کا مؤقف

فوربز کے مطابق یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے صرف کاروبار نہیں بنایا بلکہ دنیا کے سوچنے کا انداز بھی بدلا، اسی بنیاد پر انہیں امریکا کے عظیم ترین انوویٹرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان