اہم ترین

امریکا میں اے آئی پر سیاسی جنگ: اینتھروپک بمقابلہ اوپن اے آئی کیمپ

مصنوعی ذہانت کے ضوابط پر امریکا میں جاری کشمکش اس وقت کھل کر سامنے آ گئی جب اے آئی کمپنی اینتھروپک نے ایک ایسے سیاسی گروپ کو بھاری چندہ دیا جو ایک اوپن اے آئی کی حمایت یافتہ تنظیم کے مدمقابل کھڑا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات قریب ہیں اور اے آئی ریگولیشن ایک کلیدی سیاسی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

اے آئی انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والا طاقتور سپر پی اے سی لیڈنگ دی فیوچر اس بحث میں سب سے آگے ہے۔ اس کی پشت پناہی گریگ بروک مین (اوپن اے آئی)، وینچر کیپیٹل کمپنی اینڈریسین ہورو وٹزکر رہے ہیں۔

گریگ بروک مین اور ان کی اہلیہ اینا گزشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی فنڈ میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بھی دے چکے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق لیڈنگدا فیوچر نے 2025 کے دوسرے نصف میں 125 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔

اوپن اے آئی کیمپ کی بڑھتی طاقت کو دیکھتے ہوئے اینتھروپک بھی میدان میں اتر آئی۔ کمپنی نے جمعرات کو 20 ملین ڈالر ایک مخالف سپر پی اے سی (پبلک فرسٹ ایکشن ) کو دیے، جو اے آئی پر حفاظتی ضوابط کی حمایت کرتا ہے۔

یہ گروپ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں 30 سے 50 امیدواروں کی حمایت کا ارادہ رکھتا ہے، جن کا تعلق دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنزسے ہو گا۔

ریگولیشن بمقابلہ آزادی

اینتھروپک آج دنیا کی نمایاں اے آئی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کے سی ای او داریو امودیئی کھل کر اے آئی سیفٹی اور ممکنہ روزگار کے نقصانات پر خبردار کرتے رہے ہیں—جس پر ٹرمپ انتظامیہ میں موجود کئی حلقے ناخوش ہیں۔

ٹرمپ حکومت ہلکے ضابطوں کی حامی ہے اور اے آئی کمپنیوں کو بغیر پیشگی جانچ اپنی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی آزادی دینا چاہتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اے آئی اور کرپٹو زار ڈیوڈ سیکس نے اینتھروپک پر الزام لگایا ہے کہ وہ خوف پھیلا کر ریگولیٹری کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کمپنی کو ’’بائیں بازو کی سوچ‘‘ سے جوڑتے ہوئے بائیڈن دور کی پالیسیوں کے لیے لابنگ کا الزام بھی لگایا۔

دونوں کیمپ ٹرمپ انتظامیہ کی اُن کوششوں پر بھی آمنے سامنے ہیں جن کا مقصد ریاستی سطح پر اے آئی قوانین پر پابندی لگانا ہے۔ یہ کوششیں تاحال ناکام رہی ہیں۔ وفاقی قانون سازی نہ ہونے کے باعث امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اے آئی سے متعلق سینکڑوں تجاویز زیر غور ہیں۔

پبلک فرسٹ ایکشن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کے پاس وسائل کم ہیں، مگر اس کے ساتھ عوامی حمایت موجود ہے۔سرویز کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت اے آئی سیفٹی قوانین کی حامی ہے۔

اینتھروپک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اے آئی کے مستقبل پر سنجیدہ خدشات رکھنے والوں کو منظم کرنے کی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں، جبکہ ان کے مخالفین کے پاس بے پناہ وسائل ہیں۔

پاکستان