اہم ترین

بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹیاں نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر جرمانہ

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا) نے بچے کی پیدائش پر بینک ملازم کو چھٹیاں نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کےایک مرد ملازم نے بچےکی پیدائش پر قانون کے مطابق ایک ماہ کی چھٹیاں مانگی تھیں ۔ لیکن مرکزی بینک نے پیٹرنٹی لیوز دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ادارے میں متعلقہ پالیسی رائج نہیں۔

چھٹیاں نہ ملنے پر بینک ملازم نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا) میں درخواست کردی۔

فریقین کا موقف سننے کے بعد فوسپا نے قرار دیا کہ قانون نافذ العمل ہونے کے باوجود پالیسی نہ ہونے کا جواز قابلِ قبول نہیں۔ محتسب کے مطابق یہ اقدام صنفی بنیادوں پر امتیاز ہے جو ہراسمنٹ کے مترادف بنتا ہے۔

فوسپا نے آئینِ کے آرٹیکل 38 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست سماجی و معاشی فلاح، منصفانہ سلوک اور انسانی وقار کے مطابق کام کے حالات کی پابند ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ 2010 کے تحت صنفی امتیاز ہراسمنٹ کے زمرے میں آ سکتا ہے ۔چاہے متاثرہ فریق مرد ہی کیوں نہ ہو۔

پاکستان