اہم ترین

اداکاروں کے فائٹنگ سین: امریکی فلم ساز کمپنیاں بائٹ ڈانس کے اے آئی ماڈل سے پریشان

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے ہالی ووڈ کی بڑی فلمی کمپنیوں اور اداکار تنظیموں کی جانب سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کےبعد اپنے نئے اے آئی ویڈیو ماڈل سیڈانس 2.0 سے متعلق حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانےکا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنا اے آئی ماڈل سی ڈانس 2.0 لانچ کیا ہے۔ یہ ایسی ویڈیوز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ایک دوسرے کے ساتھ ایکشن مناظر میں دکھائی دیتے ہیں۔ ان ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ان مقبول اے آئی ویڈیوز میں سے ایک بریڈ پٹ اور ٹام کروز کے درمیان فائٹٹنگ ویڈیو بھی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی کنسلٹنسی فرم سی ٹی اوایل ڈیجیٹل سولوشنز نے سیڈانس 2.0 کو عملی تجربات میں اوپن اے آئی کے سورا اور گوگل کے ویو ماڈلز سے بھی جدید اے آئی ویڈیو ماڈل قرار دیا ہے۔

دوسری جانب فلم ساز کمپنیوں اوراداکاروں نے اس ماڈل سے بنائی گئی ویڈیوز پر شدید اعتراض اٹھایا ہے۔

امریکا کی فلمی صنعت کی نمائندہ تنظیم موشن پکچر ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ سی ڈانس 2.0 امریکی کاپی رائٹ مواد کو بغیر اجازت اور وسیع پیمانے پر استعمال کر رہا ہے۔

ڈزنی، وارنر برادرز اور نیٹ فلکس جیسی فلم ساز کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والےادارے ایم پی اے کے چیئرمین چارلس رِوکِن کے مطابق یہ اے آئی ماڈل کاپی رائٹ کے تحفظ کے مؤثر نظام کے بغیر کام کر رہا ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

اس کےعلاوہ بین الاقوامی اداکاروں کی یونین سیگ -ایفترا نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اداکاروں کی آواز اور مشابہت غیر قانونی طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔

بائٹ ڈانس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اے آئی ماڈل فی الحال صرف چین میں محدود آزمائشی مرحلے میں دستیاب ہے۔ کمپنی دانشورانہ املاک کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔ سی ڈانس 2.0 کے ذریعے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے موجودہ حفاظتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان