اہم ترین

عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ

عراق میں واقع امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ ہوا ہے جس سے ہیلی پیڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اب تک اطلاعات نہیں ملیں ۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس (اے پی)کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں موجود ہیلی پیڈ پر آ کر ایک میزائل گرا ہے۔ حملے کے بعد سفارت خانے کے علاقے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

یہ وسیع سفارتی کمپلیکس بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے بغداد گرین زون میں واقع ہے۔ جسے ماضی میں بھی ایران سے منسلک ملیشیاؤں کی جانب سے راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تاحال بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب سفارت خانے نے جمعہ کے روز عراق کے لیے سکیورٹی الرٹ کی لیول 4 وارننگ دوبارہ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران اور اس سے منسلک گروہ پہلے بھی امریکی شہریوں، مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں اور آئندہ بھی ایسے حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

پاکستان