اہم ترین

امریکی عدالت کا بڑا حکم: وائس آف امریکا کے ہزاروں ملازمین بحال

امریکی عدالت نے سرکاری نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے ایک ہزار سے زائد ملازمین کو دوبارہ کام پر لانے اور ادارے کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی وفاقی جج روئیس لیمبرتھ کا یہ حکم اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ عہدیدار کیری لیک کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کے تحت بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 23 مارچ تک 1042 ملازمین کو بحال کیا جائے، جو گزشتہ ایک سال سے تنخواہ کے ساتھ انتظامی رخصت پر تھے، جبکہ یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو آئندہ ہفتے تک عالمی نشریات بحال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وائس آف امریکا دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم کیا گیا تھا اور اسے دنیا بھر میں امریکی مؤقف پیش کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی، جبکہ ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ادارے کی ساکھ بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان