اہم ترین

آئی فون صارفین ہوشیار! این سی سی آر کی اہم ہدایات جاری

نیشنل سائبر کرائم ریسپانس ٹیم نے آئی فون صارفین کے لیے اہم سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق صارفین کو اپنے فون کا آئی او ایس ورژن ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھنے اور پرانا یا زائد المیعاد سسٹم استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سائبر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مشکوک اور غیر معروف لنکس ہرگز نہ کھولے جائیں، جبکہ غیر معروف وی پی این انسٹال کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

مزید برآں، صارفین کو غیر تصدیق شدہ وائی فائی نیٹ ورکس سے کنیکٹ نہ ہونے، اکاؤنٹ سے متعلق الرٹس کو نظر انداز نہ کرنے اور موبائل فون کو باقاعدگی سے ری اسٹارٹ کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان