سلمان خان کی فلم ماتربھومی کا تیسرا گانا چاند دیکھ لینا ریلیز ہو گیا ہے، جو عید الفطر کے موقع کے لیے خاص طور پر بنایا گیا ہے۔
چاند دیکھ لینا ایک فوجی افسر اور اس کے خاندان کی زندگی کی اُتار چڑھاؤ اور رشتوں میں کی جانے والی قربانیوں کو دکھاتا ہے، جس میں چترانگدا سنگھ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔
سلمان خان کی فلم کا پہلے نام بیٹل آف گلوان تھا لیکن حال ہی میں اس کا نام بدل کر ماتربھومی : مے وار ریسٹ ان پیس رکھا گیا ہے، اس فلم کی کہانی 2020 میں گلوان میں چین سے ہونے والی جھڑپ پر مبنی ہے۔
فلم کے ہدایتکار اپوروا لاکھیا ہیں، اور اب اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم جولائی یا اگست 2026 میں سینما گھروں میں آئے گی۔









