اہم ترین

جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچرمتاثرہونے کاخدشہ ہے: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی سپلائی اپریل تک بہتر رہنے کی امید ہے تاہم ہمارے وسائل لامحدود نہیں۔

اپنے نشر بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر69ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے۔ پیٹرول ،ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ طلب اور رسد کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی کشیدگی اورجنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچرمتاثرہونے کاخدشہ ہے۔ حکومت کو اپریل تک سپلائی کی صورتحال بہترہونے کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل لامحدود نہیں، دعا کرتے ہیں کہ جنگ جلد ختم ہو۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان