اہم ترین

ہم پر ہر خطرے کا جواب اسی انداز میں ملےگا: ایران کا ٹرمپ کی دھمکی پر جواب

ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ اگر ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو وہ بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے خطے میں توانائی تنصیبات کو ہدف بنائے گا۔

الجزیرہ کےمطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایران پر خلیجی ممالک میں پانی صاف کرنے والے (ڈی سیلینیشن) پلانٹس کو نشانہ بنانے کیمنصوبہبندیکے امرکی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہاگر ایران کے بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے کے ان ممالک کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا جو امریکی اڈوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ امریکی مفادات سے جڑے معاشی، صنعتی اور توانائی کے منصوبے بھی ہدف بن سکتے ہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ ہماری بجلی پر حملہ کریں گے تو ہم بھی بجلی کو نشانہ بنائیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدید ہو چکی ہے۔ حالیہ حملوں اور جوابی دھمکیوں کے بعد خطہ ایک بڑے تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش نے پہلے ہی عالمی توانائی سپلائی کو متاثر کر رکھا ہے، جبکہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ایران نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ ہر خطرے کا جواب اسی سطح پر دے گا۔ امریکا کو ایران کی اصل صلاحیتوں کا اندازہ نہیں۔

یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ اب جنگ کا دائرہ صرف فوجی اہداف تک محدود نہیں بلکہ توانائی، معیشت اور بنیادی ڈھانچے تک پھیل چکا ہے۔

پاکستان