اہم ترین

ملک کی سرحدوں اور بستیوں کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا:صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کی سرحدوں اور بستیوں کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد اور تاریخی عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1940 میں آج ہی کے دن قراردادِ پاکستان منظور کی گئی، جس نے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی جہاں مسلمان اسلامی اقدار کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون ہی وہ طاقت ہے جس سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے ماضی میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا مگر اپنی محنت اور صلاحیت سے ان پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوہری صلاحیت حاصل کر کے اپنے دفاع کو مضبوط بنایا۔ ملک کی دفاعی قوت کو ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔ گزشتہ برسمعرکہ حق میں دشمن کو واضح اور یادگار جواب دیا گیا۔

صدرمملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن کو نقصان پہنچانے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ملک کی سرحدوں اور بستیوں کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا۔

مسئلہ کشمیر پر توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ کشمیر تقسیمِ برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے۔

پاکستان