اہم ترین

حکومت کا چینی پر رعائتی ٹیکس میں توسیع کا اعلان

حکومت نے چینی کی درآمد پر رعائتی ٹیکس کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ اس کا اطلاق 28 فروری 2026 تک درآمد کی گئی چینی پر ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کی درآمد پر رعائتی ٹیکس نومبر 2025 سے بڑھا کر فروری 2026 کر دی گئی۔ اس دوران ٹریڈنگ کارپوریشن اور متعلقہ کمپنیاں درآمدی چینی پر صرف 0.25 فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔پاکستان میں جنرل سیلز ٹیکس کا اصل اسٹینڈرڈ ریٹ 18 فیصد ہے۔

وفاقی حکومت اور ایف بی آر کے مطابق، رعائت میں تین ماہ کی توسیع کا مقصد مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

پاکستان