اہم ترین

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن مزید 10دن بڑھادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں مثبت سمت میں بڑھ رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے دارالحکومت تہران پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے

عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز سے دنیا کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، جس کی بندش عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے ۔

گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ بصورت دیگر ایرانی بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پھر اس ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع کی تھی اور اب مزید 10دن کی توسیع کردی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور بعض میڈیا اداروں کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبروں کے برعکس صورتحال مثبت ہے۔

امریکی صدر نے ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 6 اپریل 2026 تک بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایرانی حکومت کی درخواست پر کیا گیا اور اس کا مقصد جاری مذاکرات کو مزید موقع دینا ہے۔

پاکستان