اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے تیل پر نظر: امریکی صدر کا خارگ جزیرے سے متعلق بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں اہم اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں آج بڑا دن تھا، امریکی فوج نے کئی اہم اہداف کو ختم کر دیا ہے، جو طویل عرصے سے نشانے پر تھے۔

تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست اور بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے، اور یہ بات چیت انتہائی اچھی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ ایک ممکنہ معاہدے کے بارے میں کافی پُرامید ہیں، تاہم اس کے نہ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دریں اثنا، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں اور امریکا خارگ آئی لینڈ جیسے اہم برآمدی مرکز پر قبضہ کر سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان