اہم ترین

منی لانڈرنگ کیس:حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عبوری ضمانت دے دی۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں سالانہ آمدنی 4 سے 6 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ لیکن ان کے 22 بینک اکاؤنٹس میں 25 ارب کا لین دین ہوا ہے۔

عبروی ضمانت کے لئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔۔

نعیم بخاری ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی دس مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔۔ ایک مرتبہ پیش نہ ہوئیں اور تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج ہو گئی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت بحال کردی۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضیلہ عباسی کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔۔

پاکستان