اہم ترین

مذاکرات جمعےکو اسلام آباد میں ہوں گے، امریکا بیشتر مطالبات مان چکا: ایران

ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ 10 نکاتی ایجنڈے پر مذاکراتی عمل جمعے سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جو ابتدائی طور پر 15 روز تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چالیس روز میں ایرانی عوام اور مسلح افواج کی مزاحمت نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے اور جنگ کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ایران نے ابتدا ہی سے واضح حکمت عملی اختیار کی تھی کہ جنگ اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک دشمن کو مایوسی اور پچھتاوے کی کیفیت میں نہ پہنچا دیا جائے اور ملک کو درپیش طویل المدتی خطرات کا خاتمہ نہ ہو جائے۔

کونسل نے مزید کہا کہ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ہر ڈیڈ لائن کو مسترد کر دیا تھا۔ ایران کو میدانِ جنگ میں برتری حاصل ہو چکی ہے اور امریکا ایران کے بیشتر مطالبات تسلیم کر چکا ہے، اس لیے مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ عسکری کامیابیوں کو سیاسی سطح پر بھی مستحکم کیا جا سکے۔

پاکستان