بالی ووڈ کی مشہور آئٹم گرل اور اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ متنازع گانے سرکے چنر تیری کے گرد اٹھنے والے شور کے درمیان ان کا نیا گانا بیڈیز ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
نورا فتیحی اس سے قبل فلم کے ڈی: دی ڈیول کے گانے سرکے چنر تیری پر تنقید کی زد میں تھیں، جسے بعض حلقوں نے متنازع قرار دیا تھا۔
اس میوزک ویڈیو میں نورا فتیحی ممبئی کی مصروف سڑک پر دیگر لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ دونوں جانب کھڑی آٹو رکشاؤں کے درمیان فلمایا گیا یہ سین عام لوگوں کے لیے حیران کن بن گیا۔
راہگیروں کے تاثرات بھی ویڈیو کا حصہ بنائے گئے ہیں ، کچھ لوگ حیران دکھائی دیتے ہیں جبکہ کچھ ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔
نورا نے جامنی رنگ کا چمکدار ٹاپ اور بلیک جینز پہن رکھی ہے۔ پس منظر میں موجود دیگر ڈانسرز کا انداز بھی ماڈرن اور دیسی امتزاج کا حسین نمونہ پیش کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداح اس گانے کو خوب پسند کر رہے ہیں، اور کئی لوگ اسے اگلا بڑا ڈانس اینتھم قرار دے رہے ہیں۔










