اہم ترین

عراق میں یرغمال امریکی خاتون صحافی رہا

عراق میں ملیشیا کی جانب سے یرغمال بنائی گئی امریکی صحافی شیلے کٹلسن کو ایک ہفتے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکا مخالف عراقی ملیشیا کتیب حزل اللہ کے عہدیدار ابو مجاہد الاساف نےکہا کہ عراقی وزیراعظم کے قومی مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑنے کی شرط پر شیلے کٹلسن کو چھوڑنے کا غیر معمولی اقدام لیاگیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی صحافی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شیلے کٹلسن کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

امریکا نےکتیب حزب اللہ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ایک ماہ سے زائد جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی طے پائی ہے۔

دوسری جانب عراقی سیکیورٹی اہلکار کے مطابق، حکام نے اس واقعے سے جڑے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

شیلے کٹلسن روم میں مقیم ہیں اور مشرق وسطیٰ سے رپورٹنگ کرتی رہی ہیں اور مختلف بین الاقوامی میڈیا گروپس اور اشاعتی اداروں اور اشاعتوں سے وابستہ رہی ہیں۔

شیلےکلٹسن کی رہائی کو نہ صرف ایک انسانی پیش رفت،، بلکہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان