بالی ووڈ اداکارہ پریانکا شرما نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی بات شیئر کی ہے جس نے مداحوں کو چونکا بھی دیا اور سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ جو چیزیں میرے بچپن میں سزا لگتی تھیں، آج وہی میری زندگی کا مقصد بن گئی ہیں۔
انستاگرام پر پریانکا شرما نے کہا کہ سبزیاں کھانا، گھر میں رہنا، دن میں تھوڑی دیر آرام کرنا اور رات کو جلدی سونا ، یہ سب وہ عادتیں تھیں جن سے وہ بچپن میں کتراتی تھیں، مگر اب یہی ان کی صحت مند زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہماری ترجیحات بدل جاتی ہیں، اور جو چیزیں ہم نظر انداز کرتے ہیں، وہی بعد میں ہماری ضرورت بن جاتی ہیں۔
پریانکا شرما جلد ہی ایک بڑے بجٹ کی فلم “وارانسی” میں نظر آنے والی ہیں، جسے معروف ہدایتکارایس ایس راجا مولی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم کا بجٹ 1200 سے 1400 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے، اور اسے باہوبلی کی طرز پر ایک شاندار ویژول تجربہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


